ذرائع کے مطابق، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ (X account) سے کی جانے والی دھمکی آمیز پوسٹ کے معاملے پر تحقیقاتی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ اور اسلام آباد پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ایک چار رکنی ٹیم تشکیل دی گئی ہے، جو سائبر کرائم ونگ کی جانب سے عمران خان سے تحقیقات کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہو چکی ہے۔
یہ تحقیقات عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ (X account) سے کی گئی متنازع پوسٹ کے بارے میں ہیں، جو ان کے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے شائع کی گئی تھی۔