پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto Zardari) نے این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی انتخاب میں پارٹی امیدوار مخدوم طاہر رشید کی کامیابی پر عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے پیپلز پارٹی کے ترقی پسند اور جمہوری ویژن کی فتح قرار دیا ہے۔
بلاول بھٹو نے عوام کی جانب سے پارٹی پر اعتماد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نہ صرف پارٹی کی جیت ہے، بلکہ ان لوگوں کی کامیابی ہے جنہوں نے پسماندگی کے بجائے ترقی اور کھوکھلے وعدوں کے بجائے حقیقی خدمت کو ترجیح دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ فتح ہمیں یاد دلاتی ہے کہ عوام کی خدمت ایمانداری اور دیانتداری کے ساتھ کرنی ہے، اور پیپلز پارٹی اپنے ووٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل کام کرتی رہے گی۔ بلاول بھٹو زرداری (Bilawal Bhutto Zardari) نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پارٹی ایک خوشحال اور متحد پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی۔