پاکستان کی ہاکی ٹیم نے چین کو ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے شکست دے کر ایشین چیمپئنز ٹرافی (Asian Champions Trophy) کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔
14 ستمبر کو آخری گروپ میچ میں پاکستان کا سامنا بھارت سے ہوگا۔ چین میں جاری ٹورنامنٹ میں پاکستان کی طرف سے حنان شاہد اور ندیم احمد نے دو دو گول سکور کیے، جبکہ عبدالرحمن نے ایک گول کیا۔ پاکستان نے چار میچز کھیل کر آٹھ پوائنٹس حاصل کر لیے ہیں۔
ایشین چیمپئنز ٹرافی (Asian Champions Trophy) میں پاکستان اپنا آخری لیگ میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا، اور دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہیں۔