مٹی میں قدرتی اثرات ایسے ہوتے ہیں کہ اس سے تیار کردہ برتنوں میں موجود پانی نہ صرف ٹھنڈا رہتا ہے بلکہ بہت سی بیماریوں سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
پانی پینے کے لیے مٹی کے مٹکوں(Clay pots) یا صراحیوں کا استعمال ہماری قدیم روایات کا حصہ رہا ہے، مگر وقت کے ساتھ یہ صحت بخش عادت کم ہوتی جا رہی ہے۔
آج کل لوگ پانی پینے کے لیے شیشے، اسٹیل، یا چاندی کے گلاس استعمال کرتے ہیں، اور پیاس لگنے پر فریج سے بوتل نکال کر ٹھنڈا پانی پی لیتے ہیں۔
مگر مٹکے (Clay pots) یا صراحی کے ذریعے پانی پینا نہ صرف شیشے یا دیگر کنٹینرز کا ایک روایتی متبادل ہے بلکہ صحت کے لیے بھی فائدے مند ہے۔ اس سے پانی میں فوری تازگی اور سرسبزی محسوس ہوتی ہے۔
مٹی کے برتن میں پانی پینے کے کچھ فوائد درج ذیل ہیں:
متوازن جسمانی پی ایچ لیول: مٹکے یا صراحی میں پانی قدرتی طور پر موسم کی تبدیلیوں کے مطابق ٹھنڈا رہتا ہے، کیونکہ مٹی میں الکلائن موجود ہوتا ہے جو ہمارے جسم کے پی ایچ لیول کو متوازن رکھتا ہے۔ یہی الکلائن پیٹ کے درد، معدے کی سوزش، تیزابیت اور ہاضمہ کی دیگر بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
کیمیائی مادوں سے پاک: پلاسٹک کی بوتلیں پانی ذخیرہ کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں جو کہ کیمیکلز سے بنی ہوتی ہیں، جبکہ مٹی کے برتن کیمیائی مادوں سے خالی ہوتے ہیں اور زہریلے اجزاء کو جسم میں داخل ہونے سے روکتے ہیں۔
معدنیات کا بہترین ذریعہ: مٹکے کے پانی میں مختلف معدنیات پائی جاتی ہیں جو جسم کو توانائی اور چستی فراہم کرتی ہیں۔
مٹکے یا صراحی کے پانی کا باقاعدگی سے استعمال مختلف بیماریوں سے بچاؤ اور جسمانی تندرستی کے لیے مفید ہے۔
یہ دونوں چیزیں مٹی کے برتن بنانے والوں کے پاس بآسانی دستیاب ہیں۔