وزیر دفاع خواجہ آصف ( Khawaja Asif) نے حالیہ بیان میں کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بانی پی ٹی آئی کی جگہ لینے کی خواہش رکھتے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ سے روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت ان روابط کو اپنے فائدے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہ تمام افراد ایک دوسرے کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام “آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف ( Khawaja Asif) نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے خیبر پختونخوا کے رہنما بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حق میں نہیں ہیں۔ انہوں نے گنڈاپورکے عوامی سطح پر جارحانہ رویے کی بھی تنقید کی، اور شہباز شریف کے ساتھ ملاقات میں ان کی شوگر مل کی مثال دی۔