آج سے 59 سال قبل، 12 ستمبر 1965 کو، ہمارے قوم کے عظیم ہیرو، میجر راجہ عزیز بھٹی (ً Raja Aziz Bhatti) نے اپنی جان کی قربانی دے کر وطن کی حفاظت کی۔ میجر عزیز بھٹی، جنہیں ” نشان حیدر” کے اعزاز سے نوازا گیا، نے 1965 کی جنگ میں اپنی بے مثال بہادری اور قربانی کے ذریعے قوم کی تاریخ میں ایک سنہری باب رقم کیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس، اور مسلح افواج نے آج میجر عزیز بھٹی شہید (ً Raja Aziz Bhatti) کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، میجر عزیز بھٹی نے اپنی کمپنی کی قیادت کرتے ہوئے دشمن کے کئی حملوں کو ناکام بنایا اور وطن کے دفاع میں شجاعت کی نئی مثال قائم کی۔ ان کی جرأت، فرض شناسی اور عزم نے ان کو پاکستان کی جنگی تاریخ کا ہیرو بنا دیا۔
میجر عزیز بھٹی کی قربانی، جو نہ صرف ان کی بلکہ ان کے اہل خانہ کی قربانی بھی تھی، ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہے گی۔ آج، ہم ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور شہداء کے خاندانوں کو بھرپور سلام پیش کرتے ہیں.