گھریلو نسخے جو آپ کے بالوں کو چمکدار، لمبا اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔

بالوں کو خوبصورت اور صحت مند بنانے کے لیے مارکیٹ میں متعدد مہنگے شیمپو اور ہیئر کنڈیشنرز موجود ہیں جن میں مختلف کیمیکلز شامل ہوتے ہیں۔ تاہم، ان کی بجائے گھریلو نسخے (Home remedies) استعمال کرکے بھی ہم شیمپو سے کہیں زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو کچھ ایسے گھریلو نسخے (Home remedies) بتائیں گے جو بالوں کو چمکدار، لمبا، گھنا اور مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

بہت سی خواتین نئے شیمپو اور ہیئر کنڈیشنرز کا استعمال کرتی ہیں لیکن پھر بھی بالوں کی قدرتی خوبصورتی بحال نہیں ہوتی۔ چند گھریلو طریقے ہیں جو نہ صرف خشکی کو ختم کرتے ہیں بلکہ بالوں کی قدرتی چمک اور نرم پن کو بھی واپس لا سکتے ہیں۔

یہاں کچھ ایسے نسخے دیے جا رہے ہیں جنہیں اپنا کر خواتین بہتر نتائج حاصل کر سکتی ہیں۔

ناریل کا دودھ:
ناریل کا دودھ ایک بہترین قدرتی کنڈیشنر ہے جو بالوں کو نمی فراہم کرتا ہے اور خشکی کو دور کرتا ہے۔ چوتھائی کپ ناریل کے دودھ کو بالوں میں لگائیں، جڑوں تک نہ پہنچنے دیں اور چند منٹ بعد کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔ یہ بالوں کی چمک اور نرمی کو بڑھانے میں مددگار ہے۔

سرکہ، زیتون اور دہی:
سرکہ ایک قدرتی کلینزر ہے جو ماہانہ بنیاد پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سخت پانی اور خشکی کو دور کرنے کے لیے ایک چمچہ زیتون کا تیل اور دو چمچے دہی کو ملا کر استعمال کریں۔ اس مرکب سے بالوں کا پی ایچ توازن بحال ہوگا اور قدرتی چمک واپس آئے گی۔

سیب اور لیموں:
خشکی اور چمک کے لیے سیب اور لیموں کا رس بہت مفید ہے۔ ایک چمچہ سیب کا رس اور دو چمچے لیموں کا رس ملا لیں اور شیمپو کرنے کے بعد بالوں پر لگائیں۔ ایک منٹ بعد سر کو دھو لیں۔ سیب کے رس کی تیزابیت بالوں کو لچکدار اور چمکدار بناتی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔