فضل الرحمان نے حکومت کی پالیسیوں کو عوامی مفادات کے خلاف قرار دے دیا،اپوزیشن کی حمایت کا اعلان

جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان (Maulana Fazalur Rehman) نے بیان دیا ہے کہ موجودہ حکومت کے وجود اور اس کی پالیسیوں کا عوامی مفادات سے تصادم ہے۔ جے یو آئی اپوزیشن کا حصہ ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

سابق وزیر اطلاعات محمد علی درانی سے ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کسی اپوزیشن جماعت کی حمایت کے بغیر آئین اور جمہوریت کے خلاف قانون سازی نہیں کر سکتی۔

فضل الرحمان نے مزید کہا کہ عوام کے دیے ہوئے اقتدار کا احترام کیا جائے گا لیکن آئندہ کسی کو مینڈیٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملاقات کے دوران محمد علی درانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان (Maulana Fazalur Rehman) تاریخ کے صحیح راستے پر ہیں اور ہمیشہ سیاسی روایات اور جمہوری اقدار کے محافظ رہے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔