نواز شریف کی قیادت میں پنجاب اور دیگر صوبوں میں نئی تنظیم سازی کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ۔

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف (Nawaz Sharif)‌ نے سیاسی میدان میں فعال ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ سابق وزیراعظم نے بلوچستان سے اپنے ملک گیر دورے کا آغاز کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔

پارٹی کے ذرائع کے مطابق نواز شریف پہلے بلوچستان کا دورہ کریں گے، پھر سندھ، خیبر پختونخواہ، اور آخر میں پنجاب کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔ ان دوروں کا مقصد پارٹی کو دوبارہ متحرک کرنا اور تنظیمی عہدوں پر مخلص اور پرانے ساتھیوں کو تعینات کرنا ہے۔

نواز شریف (Nawaz Sharif) کی قیادت میں پنجاب سمیت ملک بھر میں نئی تنظیم سازی کا عمل بھی مکمل کیا جائے گا۔ تحصیل سطح پر تنظیم سازی کے لیے مشاورت مکمل ہو چکی ہے اور حتمی منظوری کے بعد نئی تنظیم سازی کا اعلان کیا جائے گا۔ بعد میں یونین کونسل سطح پر بھی تنظیم سازی کی جائے گی۔

پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر کوآرڈینیشن کمیٹی کا چھٹا اجلاس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان آئندہ ہفتے ہو گا۔ پیپلز پارٹی نے ضلعی امن کمیٹیوں، بیت المال اور زکوۃ کمیٹیوں میں نمائندگی اور پنجاب میں لا آفیسرز کی تعیناتیوں میں حصہ لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان مطالبات پر ن لیگ کی کمیٹی پیپلز پارٹی کو اگلے اجلاس میں آگاہ کرے گی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔