نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ رات دیر تک جاگنے والوں کو ٹائپ 2 ذیابیطس (Type 2 diabetes) ہونے کا خطرہ 50 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔
میڈرڈ میں ذیابیطس پر ہونے والی یورپی ایسوسی ایشن کی سالانہ کانفرنس میں پیش کردہ تحقیق کے نتائج کے مطابق، جو لوگ رات دیر تک جاگتے ہیں، ان میں شوگر کے مرض کا امکان زیادہ پایا جاتا ہے۔
محققین نے بتایا کہ رات دیر تک جاگنے کی عادت ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے کو بڑھا سکتی ہے، چاہے ان افراد کی زندگی میں دیگر غیر صحت مند عادات جیسے ناقص غذا، ورزش کی کمی، شراب نوشی، تمباکو نوشی اور کم نیند بھی موجود ہوں۔
لیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر، نیدرلینڈز کے پوسٹ ڈاکٹرل محقق، جیروئن وان ڈیر ویلڈے نے کہا کہ اس کا ممکنہ سبب یہ ہو سکتا ہے کہ رات کو جاگنے سے جسم کی قدرتی گھڑی سماجی روٹین کے ساتھ ہم آہنگ نہیں رہتی۔
جب جسم کی قدرتی گھڑی اور سماجی روٹین میں عدم ہم آہنگی ہوتی ہے، تو جسمانی نظام میں بے ترتیبی پیدا ہو سکتی ہے، جو کہ میٹابولک خرابی اور آخر کار ٹائپ 2 ذیابیطس (Type 2 diabetes) کا سبب بن سکتی ہے۔