چیئرمین نادرا : لاہور ہائی کورٹ نے لیفٹیننٹ جنرل منیر افسر کو عہدے پر بحال کر دیا.

لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر (Chairman NARDA Lt General Munir Afsar) کو دوبارہ عہدے پر بحال کر دیا۔

عدالت نے چیئرمین نادرا لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر (Chairman NARDA Lt General Munir Afsar) کی تقرری کو کالعدم قرار دینے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے انہیں اپنے منصب پر واپس بحال کیا۔ جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کے دوران سوال کیا کہ درخواست میں کون سا نوٹیفکیشن چیلنج کیا گیا تھا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ درخواست میں صرف نگراں حکومت کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا گیا تھا، جبکہ نئے رولز کو کبھی چیلنج نہیں کیا گیا۔

یاد رہے کہ ایک رکنی بینچ جسٹس عاصم حفیظ نے پہلے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کو کالعدم قرار دیا تھا، جس کے بعد درخواست گزار نے عدالت سے اس فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر غور کرتے ہوئے چیئرمین نادرا کی بحالی کا حکم جاری کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔