نیشنل پارک ریسٹورنٹس کے حوالے سے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد.

سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیشنل پارک (National Park Restaurant) ایریا میں قائم ریسٹورنٹس کے حوالے سے نظرِ ثانی کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اپنا پہلے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ نیشنل پارک میں قائم ریسٹورنٹس کو کسی اور جگہ لیز دینے کی آبزرویشن واپس لے لی گئی ہے۔

عدالت نے کہا کہ نیشنل پارک ایریا میں ریسٹورنٹس (National Park Restaurant ) نے تین ماہ کے اندر خود کو ختم کرنے کی رضا مندی ظاہر کی تھی، اور نظرِ ثانی کی درخواست دائر کرنا عدالت کے ساتھ مذاق کے مترادف ہے۔ فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ رضا کارانہ طور پر خود کو ختم کرنے کی یقین دہانی کے باوجود نظرِ ثانی درخواست دائر کرنا توہین آمیز عمل ہے۔

سپریم کورٹ نے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو ہدایت کی تھی کہ ان ریسٹورنٹس کو دیگر علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پر لیز دی جائے، لیکن اب عدالت نے اس آبزرویشن کو حذف کر دیا ہے۔ فیصلے پر مکمل عمل درآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔