پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کے الزامات کے تحت مقدمہ درج، گرفتاریاں.

اسلام آباد کے تھانہ نون میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے, جس کے بعد بڑے پیمانے پرکریک ڈاون ہوا اور بہت سے (پی ٹی آئی) کے رہنماوں ( PTI Leaders arrested) کو گرفتار کر لیا گیا. شعیب شاہین کو انکے آفس سے، شیر افضل مروت کو پارلیمنٹ کے باہر سے، عامر مغل اور بیرسٹر گوہر کو بھی پارلیمنٹ ہاوس سے واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا.
شعیب شاہین، عامر مغل اور 70 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں اور دیگر نامزد افراد کے خلاف انسداد دہشت گردی اور اقدام قتل کی 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا.
ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزمان نے 26 نمبر چونگی کے قریب پولیس پر حملہ کیا، پولیس اہلکاروں کو ڈنڈوں، پتھروں، اور راڈ سے زخمی کیا، اور سرکاری گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔ مزید یہ کہ پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں اور سرکاری سامان چھین لیا گیا۔
گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں ( PTI Leaders arrested) کو آج اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں میں پیش کیا جائے گا، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔