اسلام آباد کی احتساب عدالت میں آصف زرداری، نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں ( Nab tosha khana case) کے ریفرنس کی سماعت کے دوران چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے نیب اور عدالت کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا۔
ان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب ترامیم کے بعد احتساب عدالت اور نیب کا اختیار ختم ہو چکا ہے۔ جج عابد سجاد نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی کہ آیا توشہ خانہ کیس نیب ( Nab tosha khana case) کے دائرہ اختیار میں آتا ہے یا نہیں۔ عدالت نے اس درخواست پر مزید سماعت 26 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
کچھ دن جب عمران خان نے نیب ترامیم کے بعد نیب اور عدالت کے دائرہ اختیارکو چیلنج کیا تو بہت سے صحافی حضرات نے بڑا شور مچایا تھا کہ
آپ نے کیوں رعائت مانگ لی آپ اپنا کیس لڑتے.