شارجہ سے ڈھاکا جانے والی ایئر عربیہ کی پرواز جی 9512 نے ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ( Emergency Landing) ۔ ترجمان ایوی ایشن کے مطابق 42 سالہ بنگلا دیشی مسافر دورانِ پرواز طبیعت کی شدید خرابی کے باعث جان کی بازی ہار گیا۔
طیارے نے شارجہ سے رات ڈیڑھ بجے روانگی کی، تاہم بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد مسافر کی حالت بگڑنے پر پائلٹ نے فوری طور پر کراچی میں میڈیکل ہنگامی لینڈنگ(Emergency Landing) کی اجازت طلب کی۔ کراچی ایئرپورٹ پر طیارہ صبح ساڑھے 4 بجے اترا، جہاں سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے مسافر کا معائنہ کیا لیکن بدقسمتی سے اس وقت تک وہ انتقال کر چکا تھا۔
پرواز پونے 2 گھنٹے کراچی ایئرپورٹ پر رہی اور تمام ضروری کارروائیوں کے بعد صبح سوا 6 بجے ڈھاکا کے لیے روانہ ہو گئی۔