بنگلہ دیش کی بقاء شیخ حسینہ کی قیادت پر منحصر نہیں، عبوری صدر ڈاکٹر محمد یونس.

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس (Dr. Muhammad Yunus) نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بنگلہ دیش کی بقاء (Bangladesh’s Stability ) صرف شیخ حسینہ کی قیادت سے مشروط نہیں ہے۔
انہوں نے محترمہ شیخ حسینہ کو مشورہ دیا کہ وہ خاموش رہیں اور بیان بازی بند کریں، اور مفرور وزیراعظم کو واپس لانے پر زور دیا، جو اس وقت بھارت میں ہیں.
ڈاکٹرمحد یونس (Dr. Muhammad Yunus) نے کہا کہ بھارت اور دیگر ممالک کی جانب سے یہ تاثر دینے کی کوششیں کہ شیخ حسینہ کے بعد بنگلہ دیش افغانستان جیسا ہو جائے گا، بے بنیاد ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ حملے فرقہ وارانہ نہیں بلکہ سیاسی نوعیت کے ہیں اور بھارت کا اس معاملے پر بیان سراسر جھوٹا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔