ہالی ووڈ کی نامور اداکارہ ڈیمی مور (Demi more) نے خوبصورتی اور جوانی کی تلاش میں ایک بڑی رقم خرچ کی ہے۔ 61 سالہ اداکارہ نے اپنی جوان نظر آنے کی خواہش کے تحت ڈھائی لاکھ پاؤنڈ (پاکستانی تقریباً 9 کروڑ 14 لاکھ روپے) کی سرجری کروائی ہے۔
برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق، ڈیمی مور (Demi more) نے متعدد جسمانی حصوں کی سرجری کروائی ہے، حالانکہ 2007 میں انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کی تھی۔ 2021 کے فینڈی رن وے شو میں ان کے چہرے میں تبدیلی نے ایک بار پھر سرجری کے حوالے سے قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔