عظمیٰ بخاری کی پی ٹی آئی پر تنقید: جلسے کے فیک پروپیگنڈے کا الزام.

پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری ( Uzma Bukhari) نے پی ٹی آئی پر الزام لگایا ہے کہ ان کے رہنما فیک ویڈیوز اور تصویریں شیئر کرکے جلسوں کی مشہوری کر رہے ہیں۔

لاہور میں اپنے بیان میں، عظمیٰ بخاری ( Uzma Bukhari) نے کہا کہ پی ٹی آئی کے رہنما جلسے کے لیے لوگوں کی تعداد کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں، جبکہ حقیقت میں انہیں جلسے کے لیے لوگ نہیں مل رہے۔ پنجاب کی پی ٹی آئی قیادت جلسے میں لوگ لے جانے کیلئے تیار ہی نہیں۔ اس لیے پنجاب کی تمام سڑکیں خالی ہیں۔

بخاری نے مزید کہا کہ عارف علوی نے جنید اکبر کے نام سے 14 اگست کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی، جو کشمیر کی ہے، اور اب اسے ڈیلیٹ بھی کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کے یوٹیوبرز اور شہباز گل بھی پرانی ویڈیوز اور تصاویر استعمال کر رہے ہیں، جو کہ جلسے کے لیے پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔

بخاری نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو جلسے کی این او سی دینا ہمارا کام تھا، لوگوں کو لانا ان کا کام تھا .
انہوں نے کہا یہ لوگ جلسے کے لیے خیبرپختونخوا کے سرکاری وسائل استعمال کر رہے ہیں، علی امین نے پچھلی بار 5 ہزار روپے دیئے تھے، اس مرتبہ پتہ نہیں کیا ریٹ رکھا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔