پی ٹی آئی کا جلسہ، حکومت کی بوکھلاہٹ، اسلام آباد سیل . ہمارا پیغام پہنچ چکا :بیرسٹر سیف

خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف ( Barister Saif) نے الزام عائد کیا ہے کہ حکومت نے پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں میں چھاپے مارے ہیں اور قافلوں کو ہر جگہ روکا ہے۔ پریس کانفرنس میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ پنجاب سے آنے والوں کو راستے میں روکا جا رہا ہے اور مری سے اسلام آباد آنے والے راستوں کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ
اسلام آبا کو کنٹینرز کا شہر بنا دیا گیا ہے، کنٹینرز کا کرایہ عوام کی جیبوں سے لیا جا رہا ہے تاکہ ایک ہی جماعت کو اقتدار میں رکھا جا سکے۔

بیرسٹر سیف ( Barister Saif) نے کارکنان کو پیشگی کامیابی کی مبارکباد دی اور کہا کہ حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام کی آزادی کو سلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جھوٹ کے ذریعے لوگوں کو ڈرا کر جلسہ گاہ سے بارودی مواد نکالا گیا ہے.
حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے. پی ٹی آئی اپنے پیغام کو پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔