جارجیا میں اسکول فائرنگ، بچے کے ساتھ والدین کو بھی 10 سال قید کی سزا۔

امریکی عدالتوں میں بچوں کے فائرنگ کے واقعات میں والدین کی ذمہ داری اور سزا دینے کا نیا طریقہ متعارف ہوا ہے۔ جارجیا کی ریاست میں حال ہی میں ایک اسکول میں فائرنگ کے واقعے میں ملوث 14 سالہ طالب علم کے ساتھ ساتھ اس کے والد کولن گرے کو بھی غیر ارادی قتل کے الزامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس مقدمے میں، عدالت نے 14 سالہ طالب علم پر بالغوں کی طرح فردِ جرم عائد کی اور والدین کو بھی مجرم قرار دیا۔ پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ والد نے اپنے بچے کو فائرنگ کے واقعے میں استعمال ہونے والی ہتھیار تحفے میں دیا تھا۔

اس فائرنگ کے نتیجے میں جارجیا کے اسکول میں 4 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے تھے۔

اسی سال کے آغاز میں، مشی گن کی عدالت نے بھی ایک تاریخی فیصلے میں بچے کے ساتھ والدین کو بڑے پیمانے پر فائرنگ سے قتل کے الزام میں 10 سال قید کی سزا سنا دی تھی۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔