کرسٹیانو رونالڈو، پرتگالی فٹبال اسٹارنے نیشنز لیگ میں کروشیا کے خلاف کھیلتے ہوئے اپنے کیریئر کا 900 واں گول کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو نے اسٹاڈیو ڈا لوز میں کھیلے گئے میچ میں اپنی ٹیم پرتگال کو کروشیا کے خلاف 34 ویں منٹ میں گول کرکے 0-2 سے فتح دلوائی۔
39 سالہ رونالڈو اس نئے سنگِ میل کو عبور کرنے کے بعد بہت جذباتی نظر آئے۔
رونالڈو نے اپنے کیریئر میں اب تک پرتگال کی قومی ٹیم کے لیے 131، ریال میڈرڈ کے لیے 450، مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے 145، جووینٹس کے لیے 101، اپنے موجودہ کلب النصر کے لیے 68 اور اپنے ابتدائی کلب اسپورٹنگ لزبن کے لیے 5 گول کیے ہیں۔
ارجنٹینا کے لیونل میسی 859 گولز کے ساتھ فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔