’لاسٹ آف دی سی ویمن‘ کا پہلا ٹریلر جاری، ملالہ یوسفزئی پروڈکشن کی قیادت کر رہی ہیں۔

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے ہالی ووڈ کی فلم ’لاسٹ آف دی سی ویمن‘ میں پروڈیوسر کے طور پر اپنا پہلا قدم رکھا ہے۔

ہدایت کار سو کم اور اے 24 کی اس دستاویزی فلم کا پہلا ٹریلر، بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاری کر دیا گیا ہے۔

فلم میں ایک کورین خاتون غوطہ خور کی کہانی پیش کی گئی ہے، جو خوراک کی تلاش میں بغیر آکسیجن کے سمندر کی گہرائیوں میں چلی جاتی ہے اور تمام خطرات کے باوجود اپنے مشن کو جاری رکھتی ہے۔

ملالہ یوسفزئی اس دستاویزی فلم کو اپنے پروڈکشن بینر ایکسٹرا کریکیولر پروڈکشن کے تحت پروڈیوسر کے طور پر تیار کر رہی ہیں، جبکہ سو کم، ایریکا کین ایئر، نیکول اسٹوٹ، ایملی آسبرون اور ہیری گو بھی ان کے ساتھ پروڈیوسر ہیں۔

اس دستاویزی فلم کی ایگزیکٹیو پروڈیوسرمیریسا توریس ایرکسن ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔