سپریم کورٹ آف پاکستان (Supreme Court of Pakistan) نے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیلیں منظور کر لی ہیں۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔
عدالتِ عظمیٰ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ بانیٔ پی ٹی آئی یہ ثابت نہیں کر سکے کہ نیب ترامیم غیر آئینی ہیں۔ سپریم کورٹ آف پاکستان (Supreme Court of Pakistan) نے یہ فیصلہ پانچ صفر سے سنایا، جس میں نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے کی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بحال کر دیا ہے۔