وزارتِ داخلہ نے بتایا ہے کہ روزانہ 45,000 سے 50,000 پاسپورٹ ( Passport) کی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں، لیکن صرف 20,000 سے 22,000 درخواستوں کی پروڈکشن ممکن ہے۔ اسی وجہ سے پاسپورٹ کے بیک لاگ میں اضافہ ہو رہا ہے۔
وزارتِ داخلہ نے یقین دلایا کہ فاسٹ ٹریک اور ارجنٹ پاسپورٹ کیٹگریز میں کوئی تاخیر نہیں ہے، تاہم نارمل پاسپورٹ ( Passport) کی اجرائی میں کچھ تاخیر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے پرنٹرز نصب ہوتے ہی بیک لاگ ختم ہو جائے گا۔
جمعرات کو سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارتِ داخلہ نے تحریری جواب دیا کہ پاسپورٹ کی پرنٹنگ تین شفٹوں میں فعال ہے، لیکن سیکیورٹی انک، لیمینٹس، اور اسپیئر پارٹس کی خریداری میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا ہے۔