پانچ سال پہلے ممتاز اداکار اور ہدایت کار عابد علی ہمارے درمیان سے رخصت ہوگئے۔ ان کی شاندار فنی خدمات نے انہیں ہمیشہ کے لیے مداحوں کے دلوں میں جگہ دی ہے۔
عابد علی نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان سے کیا اور 1973ء میں پاکستان ٹیلی ویژن سے جڑ گئے۔ انہوں نے 80 اور 90 کی دہائی میں متعدد مقبول ڈراموں میں اداکاری کی، جن میں “وارث” سب سے زیادہ مشہور ہوا۔ ان کے دیگر معروف ڈرامے “پیاس”، “دوریاں”، “مہندی” اور “دیار دل” شامل ہیں۔ ٹی وی اور فلموں میں ان کے ادا کردہ کردار آج بھی لوگوں کی یادوں میں زندہ ہیں۔