ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ:صدرہوتا تواسرائیل پر 7 اکتوبر کا حملہ نہ ہوتا.

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ( Donald Trump) نے حال ہی میں اپنے دورِ صدارت کی کامیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی خارجہ پالیسی نے اہم عالمی بحرانوں اور دہشت گردی کے واقعات کو روکا۔ ڈونلڈ ٹرمپ ( Donald Trump) نے دعویٰ کیا کہ اگر وہ آج بھی صدر ہوتے، تو اسرائیل پر 7 اکتوبر کا حملہ اور یوکرین-روس بحران نہ ہوتا۔

اپنے خطاب میں، ٹرمپ نے بتایا کہ ان کے دور میں ایران کی معیشت کا حال اتنا خراب تھا کہ وہ حماس اور حزب اللّٰہ کو مالی امداد فراہم نہیں کر سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی انتظامیہ نے ایران کے ساتھ انصاف پر مبنی معاہدے کیے، جو موجودہ حالات سے بہتر تھے۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ ان کی سخت بارڈر پالیسی کی بدولت اسلامی دہشت گردی میں کوئی بڑا واقعہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق، ان کی پالیسیوں نے دہشت گردی کو مؤثر طریقے سے روکنے میں مدد فراہم کی۔