ربیع الاول کا چاند (Rabi al-Awwal Moon) نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم ربیع الاول 6 ستمبر جبکہ 12 ربیع الاول 17 ستمبر کو ہوگی۔
چاند کی رویت کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے صدر مولانا عبدالخبیر آزاد نے اسلام آباد میں کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں ربیع الاول کا چاند دکھائی نہیں دیا۔
اجلاس مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا جس میں سپارکو، محکمہ موسمیات، اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے نمائندے بھی شریک تھے۔
اس کے علاوہ، زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعین مقامات پر منعقد ہوئے۔
دوسری طرف، لاہور سے رویت ہلال کمیٹی کے رکن شفیق پسروری نے بتایا کہ ربیع الاول کا چاند(Rabi al-Awwal Moon) 3 ستمبر کو صبح 6 بجے پیدا ہو چکا تھا اور چاند کے نظر آنے کے امکانات کافی زیادہ تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ چاند کی عمر 36 گھنٹے سے زیادہ ہو چکی ہے اور مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے، جس کی وجہ سے لاہور میں چاند کے نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔ تاہم، گوادر اور بلوچستان کی ساحلی پٹی پر مطلع صاف ہے اور وہاں چاند نظر آنے کے امکانات زیادہ ہیں۔