بچپن سے ہم سنتے آ رہے ہیں کہ ناف میں تیل لگانے (Applying oil to the navel) کے فائدے بے شمار ہیں اور اب سائنس بھی اس بات کی تصدیق کرتی ہے۔
بالوں کی طرح ناف میں تیل لگانے سے بھی جسم کو بہت سے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق، ناف میں تیل لگانا یا ناف تھراپی ایک قدیم طریقہ ہے جس سے صحت مند تیلوں کے ذریعے ناف کی مالش کی جاتی ہے اور اس سے مختلف بیماریوں کا علاج ممکن ہوتا ہے۔
سب سے اہم بات یہ ہے کہ ناف مختلف رگوں کے ذریعے جسم کے تمام اعضاء سے جڑی ہوتی ہے، جس کی وجہ سے تیل کی مالش اعصاب کی تناؤ کو کم کرتی ہے اور جسم کو صحت مند رکھتی ہے۔
ناف میں تیل کے فوائد:
1. چہرے کی خوبصورتی اور تازگی: اگر آپ اپنے چہرے کو خوبصورت اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں، تو رات کو سونے سے پہلے ناف میں تیل لگائیں۔ یہ عمل کیل، مہاسے اور جھریوں سے نجات میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
2. جوڑوں کے درد میں آرام: ناف کے قریب تیل لگانے سے جوڑوں کے درد میں کمی آ سکتی ہے کیونکہ ناف اہم رگوں اور شریانوں سے جڑی ہوتی ہے جو جوڑوں کو خون فراہم کرتی ہیں۔
3. صحت کے فوائد: ناف میں تیل لگانے سے پیٹ کے درد، بدہضمی، ماہواری کے درد، قبض، کھانسی، سانس کی قلت، تناؤ، اور پریشانی میں آرام مل سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ قوت مدافعت کو بھی بہتر بناتا ہے اور فرٹیلٹی کو فروغ دیتا ہے۔
4. جلد کی حالت میں بہتری: ناف میں تیل لگانے (Applying oil to the navel) سے جلد کی خون کی گردش بہتر ہوتی ہے اور جلد کے امراض کو روکنے میں مدد ملتی ہے۔
یاد رہے کہ تیل استعمال کرنے سے پہلے اسے جلد کے ایک چھوٹے حصے پر آزمائیں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کو اس سے کوئی الرجی نہیں ہے۔ اگر آپ ناف میں تیل نہیں لگاتے تو آج ہی شروع کریں اور اس کے فوائد کا تجربہ کریں۔