عارف لوہار نے اپنی خواہش کے مطابق تاریخی کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی (MCG Cricket Ground) کا دورہ کیا، جہاں انہیں ڈریسنگ روم اور دیگر مختلف حصوں کی سیر کرائی گئی۔
ٹور گائیڈ نے عارف لوہار کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی تاریخ اور اس کی خصوصیات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا، جن میں 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ فائنل اور پاکستان کی تاریخی فتح کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔ شان مسعود کی قیادت میں پاکستان نے آخری بار ایم سی جی پر ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔
قومی ٹیم اب رواں برس نومبر میں وائٹ بال سیریز کے میچ کے لئے ایم سی جی پر کھیلنے جائے گی۔ کرکٹ گراؤنڈ ایم سی جی (MCG Cricket Ground) کی خوبصورتی سے متاثر ہوکر عارف لوہار نے وہاں تصاویر بنوائیں اور ان لمحوں کو یادگار بنا لیا۔