قیلولہ کا سائنسی اور روحانی پہلو، سنت نبوی ﷺ کی روشنی میں۔

دوپہر کے کھانے کے بعد چند منٹ آرام کرنے کو قیلولہ کہا جاتا ہے، نیند آئے یا نہ آئے قیلولہ صحت کے لئے بے حد مفید ہے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں فیملی فزیشن ڈاکٹر عظمیٰ حمید نے قیلولہ کے فوائد اور تفصیلات پر روشنی ڈالی۔

ڈاکٹر عظمیٰ حمید نے بتایا کہ قیلولہ، جسے انگریزی میں “پاور نیپ” بھی کہتے ہیں، سنت نبوی ﷺ کے مطابق دوپہر کے کھانے کے بعد کم از کم دس منٹ اور زیادہ سے زیادہ آدھے گھنٹے تک آرام کرنا ضروری ہے۔

انہوں نے مشورہ دیا کہ قیلولہ کے دوران آپ کا بستر یا آرام کرنے کی جگہ آرام دہ ہونی چاہئے، اور اس وقت موبائل فون یا دیگر کسی بھی قسم کی مشغولیت سے پرہیز کریں۔ ذہن کو تمام فکری بوجھ سے آزاد کر کے، چند لمحے کے لئے آنکھیں بند کر کے آرام کریں۔

ڈاکٹر عظمیٰ حمید کے مطابق، قیلولہ کے بعد آپ خود کو زیادہ تازہ دم اور توانائی سے بھرپور محسوس کریں گے، کام کرنے کی رغبت اور طاقت میں اضافہ ہوگا۔ قیلولہ ذہنی تناؤ کو کم کرتا ہے، جسم کی مدافعتی صلاحیت کو بہتر بناتا ہے، یاداشت کو فروغ دیتا ہے اور دماغی صلاحیتوں میں بھی بہتری لاتا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔