پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان رؤف حسن ( Rauf Hassan) نے غیرملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بات چیت ریاست کے مفاد میں نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں فریقوں کے درمیان جاری ڈیڈلاک جلد ختم ہو جائے گا۔
رؤف حسن ( Rauf Hassan) نے وضاحت کی کہ پی ٹی آئی ہمیشہ اس بات کی خواہاں رہی ہے کہ فوج کے ساتھ مثبت رابطے قائم رکھے، اور بات چیت آئین کے دائرہ کار میں رہ کر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر تمام ادارے آئینی حدود میں کام کریں تو ملک میں عدم استحکام پر قابو پایا جا سکتا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔