رشوت اور بدعنوانی کے الزامات: اڈانی گروپ کو امریکا اور کینیا سے بڑا دھچکا۔

بھارتی ارب پتی تاجر گوتم اڈانی (Gautam Adani) کو امریکا میں رشوت اور دھوکہ دہی کے الزامات کا سامنا کرنے کے بعد کینیا سے بڑا دھچکا لگا ہے۔ کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اڈانی گروپ کے ساتھ دو بڑے معاہدے منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔

صدر روٹو (President Ruto) نے کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے تفتیشی اداروں اور بین الاقوامی شراکت داروں کی جانب سے فراہم کردہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب امریکی استغاثہ نے گوتم اڈانی پر 250 ملین ڈالر کی مبینہ رشوت اور دھوکہ دہی کے الزامات عائد کیے۔

اڈانی گروپ (Gautam Adani Group) نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا ہے۔ منسوخ کیے گئے معاہدوں میں جومو کینیاٹا بین الاقوامی ہوائی اڈے کی 30 سالہ آپریشنل دیکھ بھال اور 736 ملین ڈالر کی بجلی لائنز کی تعمیر شامل تھی۔

ایئرپورٹ معاہدے کے تحت ایک نیا رن وے اور جدید مسافر ٹرمینل تعمیر ہونا تھا۔ تاہم، اس معاہدے کو بدعنوانی اور تنقید کا سامنا تھا، جس کے نتیجے میں ستمبر میں ایئرپورٹ ملازمین نے ہڑتال بھی کی، انہیں خدشہ تھا کہ معاہدے سے ملازمتوں پر منفی اثر پڑے گا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔