راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ میں مسلم لیگ (ن) کی جیت، حاجی طارق راجپوت نے میدان مار لیا

راولپنڈی کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6 کے ضمنی انتخاب (By-election) میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے حاجی طارق راجپوت نے سبقت حاصل کرلی، انہوں نے 2011 ووٹ حاصل کرکے میدان مار لیا۔ مجموعی طور پر 27 پولنگ اسٹیشنز پر 6293 ووٹ ڈالے گئے، جس میں جماعت اسلامی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار جبران حیدر 1329 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار پیر زادہ ذیشان علی نے 1284 ووٹ حاصل کیے اور تیسری پوزیشن پر رہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عدیل اعظم بٹ نے 900 ووٹ حاصل کیے، تحریک لبیک پاکستان کے ملک عبدالرؤف نے 705 ووٹ لیے۔ آزاد امیدواروں اعجاز احمد، طیب افتخار اور ذیشان کو بالترتیب 39، 6 اور 9 ووٹ ملے۔ الیکشن کے نتائج ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل سی آئی او کنٹونمنٹ بورڈ حیدر شجاع نے مرتب کیے۔ 36 ہزار 534 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے پولنگ کے دوران کم شرح کے باعث صرف 6293 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

یہ نشست مسلم لیگ (ن) کے سابق ممبر کنٹونمنٹ ملک منصور افسر کے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اس ضمنی الیکشن (By-election) میں پولنگ کے دوران مسلم لیگ (ن) کے رہنما بیرسٹر دانیال چوہدری، ملک ابرار احمد، رکن صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر اور پی ٹی آئی کے زیاد خلیق کیانی، بہروز بشارت راجا اور احمد ناصر راجا نے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔