عمران خان کی فائنل احتجاجی کال، علیمہ خان کا 24 نومبر کو فیصلہ کن احتجاج کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے 24 نومبر کو حتمی احتجاجی کال جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کا اعلان ان کی بہن علیمہ خان نے کیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے واضح کیا کہ یہ احتجاج (Protest) اس وقت تک جاری رہے گا جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جاتے، اور عوام کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ آیا وہ آزادی میں جینا چاہتے ہیں یا غلامی میں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احتجاج (Protest) کی تمام تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں اور اب کی بار کسی قسم کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “اس بار مطالبات پورے کیے بغیر واپسی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔”

مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے بھی اپنے ایک بیان میں خبردار کیا کہ پی ٹی آئی کی فائنل کال اتنی طاقتور ہوگی کہ شاید اس کے بعد مریم نواز کو واپسی مؤخر کرنی پڑے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ یہ کال موجودہ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی۔ ان کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور تمام تیاریوں کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں اور اب صرف بانی پی ٹی آئی کے فائنل اشارے کا انتظار ہے۔

واضح رہے کہ 9 نومبر کو صوابی میں ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا تھا کہ اگر عمران خان احتجاج (Protest) کی کال دیتے ہیں، تو ہمیں کفن باندھ کر میدان میں نکلنا ہوگا اور اس بار بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک پیچھے ہٹنے کا کوئی ارادہ نہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔