آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر (Oxford University Chancellor) کے انتخاب میں غیر متوقع مشکلات کا سامنا کر رہی ہے، جہاں بانیٔ پاکستان تحریک انصاف کی ممکنہ شمولیت نے صورتحال کو پیچیدہ بنا دیا ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ سادہ عمل اس قدر پیچیدگی اختیار کر جائے گا۔ سوال یہ اٹھا ہے کہ آیا بانیٔ پی ٹی آئی چانسلر بننے کے معیار پر پورا اترتے ہیں یا نہیں۔ اس حوالے سے یونیورسٹی نے قانونی مشاورت طلب کی ہے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر (Oxford University Chancellor) کی نشست لارڈ پیٹن آف بارنس کی ریٹائرمنٹ کے بعد خالی ہوئی ہے، اور یونیورسٹی نے پہلی بار آن لائن مقبولیت کے ووٹ کے ذریعے انتخاب کا اعلان کیا ہے۔ سابق طلبہ سے کہا گیا ہے کہ وہ امیدواروں کو ترجیحی بنیادوں پر درجہ دیں۔ اُمیدواروں کی فہرست میں لارڈ ولیم لیگ، لارڈ لیٹر مینڈلسن، لیڈی ویلش انجولینی اور ڈاکٹر مارگریٹ شامل ہیں۔
رواں ہفتے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے لیے اہل اُمیدواروں کا اعلان کرے گی، اور سال کے آخر میں نئے چانسلر کا اعلان متوقع ہے۔