منہ کے کینسر کی نئی تحقیق: تمباکو اور چھالیہ کے خطرناک نتائج ۔

نئی تحقیق: منہ کے کینسر (Mouth cancer) کا خطرہ بڑھتا جا رہا ہے

ایک حالیہ مطالعے کے مطابق، سال بھر میں 1 لاکھ 20 ہزار افراد منہ کے کینسر (Mouth cancer) کا شکار ہوئے، جن میں اکثریت تمباکو اور چھالیہ کے استعمال کی وجہ سے متاثر ہوئی۔

بین الاقوامی سطح پر ہونے والی اس تحقیق نے یہ بات سامنے رکھی ہے کہ ہر سال ہزاروں لوگ منہ کے کینسر کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ 2022 میں، اس بیماری کا شکار ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ بیس ہزار رہی، اور یہ تشویش ناک ہے کہ منہ کے کینسر کے ایک تہائی کیسز تمباکو اور چھالیہ کے استعمال سے ہیں۔

انٹرنیشنل ایجنسی فار ریسرچ آن کینسر کے مطابق، تمباکو اور چھالیہ منہ کے کینسر سمیت کئی دیگر بیماریوں کا سبب بن رہی ہیں۔ محققین کا خیال ہے کہ اس تحقیق کے نتائج ان مصنوعات کے استعمال کو کم کرنے اور بچاؤ کی حکمت عملیوں کی تیاری میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ہونٹوں اور منہ کے کینسر کی صورت میں یہ بیماری دنیا بھر میں کینسر کے کیسز اور اموات کی فہرست میں 16 ویں نمبر پر ہے، اور جنوب مشرقی ایشیا میں مردوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ یہی کینسر ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔