مریم نواز نے گرلز کالجز کے لیے 76 بسوں کی فراہمی کے ساتھ ٹرانسپورٹ پروگرام کا آغاز کردیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خواتین کے لیے 76 بسوں کے ساتھ پنجاب بھر کے گرلز کالجز کے لیے ٹرانسپورٹ پروگرام (Transport program) کا آغاز کیا۔

پہلے مرحلے میں، اس پروگرام کے تحت خواتین کالجوں کو 19 بسیں فراہم کی گئیں۔ وزیراعلیٰ نے ایک تقریب کے دوران کالج کی طالبات سے ملاقات کی، جنہوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ اسٹیج پر طالبات کو بلا کر، انہوں نے 19 خواتین کالجوں کی پرنسپلوں کو بسوں کی چابیاں حوالے کیں۔

مریم نواز نے بسوں کا معائنہ کیا اور گرلز کالجز کے لیے ایئر کنڈیشنڈ بسیں فراہم کرنے کے منصوبے کا جائزہ لیا۔ انہیں سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر فرخ نوید نے پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب کے 76 کالجوں کو تین مراحل میں بسیں مہیا کی جائیں گی۔

پہلے مرحلے میں ان تحصیلوں کو ٹرانسپورٹ پروگرام (Transport program) کے تحت بسیں فراہم کی گئی ہیں جہاں ٹرانسپورٹ کی کمی ہے، جن میں بھکر، سیالکوٹ، چنیوٹ، کمالیہ، حاصل پور، ملکوال، فیروز والا، شورکوٹ، جتوئی، فتح جنگ، حسن ابدال، کوٹ مومن، جلال پور پیر والا، کلر سیداں، پنڈی گھیپ، منچن آباد اور شرقپور شامل ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔