خواتین کی خوبصورتی میں چہرے کے علاوہ ہاتھوں اور پیروں کا بھی خاص مقام ہوتا ہے، اور ناخن (Nails care) ان کی خوبصورتی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ لہذا، ان کی حفاظت انتہائی اہم ہے۔
ہمارے ناخنوں کو بھی جسم کے دیگر حصوں کی طرح مناسب غذائیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ ناخنوں کی صحت (Nails care) کی اہمیت اس بات سے واضح ہوتی ہے کہ متعدد جلدی بیماریوں اور اندرونی مسائل کی علامتیں اکثر ناخنوں کی رنگت سے ظاہر ہوتی ہیں۔
اس موضوع پر اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں معروف ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر خرم مشیر نے ناخنوں کی دیکھ بھال اور صحت کے حوالے سے چند اہم مشورے دیے۔
انہوں نے بتایا کہ بہت سی خواتین بے جا مینی کیور یا پیڈی کیور کرواتی ہیں، چاہے ناخنوں کو اس کی ضرورت نہ ہو۔ یہ عادت نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ ناخنوں کو زیادہ دیر تک پانی میں رکھنے سے ان کی جڑیں متاثر ہو جاتی ہیں۔