اسلام آباد میں احتجاج کے باعث کل تمام اسکولز بندرکھنے کا فیصلہ-

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے متوقع احتجاج کی وجہ سے ممکنہ راستوں کی بندش کے پیش نظر، شہر بھر میں کل سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز (All schools closed) بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری وحید خان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بچوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج طلباء و طالبات کنٹینرز کی موجودگی کے باعث مشکلات کا سامنا کر چکے ہیں، جس کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا۔
سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز (All schools closed) بند رکھنے کے فیصلے کا مقصد طلبہ کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے اور احتجاج کے اثرات کو کم کرنا ہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔