بغیر ورزش کے وزن کم کرنے کا راز اور فٹ رہنے کے طریقے۔

خواتین جب اپنا وزن بڑھتا(Weight gain) ہوا محسوس کرتی ہیں تو اکثر پریشان ہو جاتی ہیں اور فوری طور پر ڈائٹنگ، ورزش یا جِم جانے کا سوچتی ہیں۔ مگر روزانہ وقت نکالنا کبھی کبھار مشکل ہو جاتا ہے۔

اس لیے کچھ مشوروں پرعمل کر کے خواتین ورزش کے بغیر بھی وزن کم (Weight lose) کرسکتی ہیں۔

1. ذہنی سکون کو ترجیح دیں
پہلا قدم یہ ہے کہ آپ ذہنی سکون حاصل کریں۔ کسی بھی چیز کی فکر سے جسم میں اسٹریس ہارمونز پیدا ہوتے ہیں، جو نظام ہاضمہ پر منفی اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس کے نتیجے میں معدے میں گرانی اور پھولنے کا احساس ہو سکتا ہے۔ اس لیے، آپ اپنی پسند کی موسیقی سنیں، یوگا کریں، یا اپنے پسندیدہ مشاغل میں وقت گزاریں۔

2. بیٹھنے کے انداز میں بہتری لائیں
صحیح بیٹھنے کا انداز آپ کو پتلا رہنے میں مدد دیتا ہے اور پٹھوں کو بھی متحرک رکھتا ہے۔ کوشش کریں کہ بیٹھتے وقت آپ کی کمر سیدھی، کندھے پیچھے اور دونوں پاوں زمین پر ہوں۔ اگر آپ کو یاد نہیں رہتا تو اپنے فون یا کمپیوٹر میں یاد دہانی کا نوٹ رکھیں۔

3. صحت مند عادات اپنائیں
اپنا روزانہ کا آغاز لیموں والے پانی سے کریں، یہ پیٹ کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔ ایک ٹکڑا ڈارک چاکلیٹ کھانا بھی آپ کے میٹابولزم کو بڑھانے میں مدد دے سکتا ہے۔ مزید برآں، نمک کی مقدار کم کریں اور کھانے کو آہستہ آہستہ اور چبا کر کھائیں تاکہ ہاضمہ بہتر رہے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔