عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر، پاکستان میں بھی تیزی کا رجحان

مالی تحفظ کے بڑھتے ہوئے رجحان کی وجہ سے سونے کی قیمتیں (Gold prices) پاکستان سمیت دنیا بھر میں نئی بلندیاں چھو رہی ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 72 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 ہزار ایک روپے بڑھ کر 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی سطح پر، سونے کی قیمت 35 ڈالر کے اضافے کے بعد 2 ہزار 612 ڈالر فی اونس کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اس طرح عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں (Gold prices) ریکارڈ بلندی پر ہیں۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔