کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں منکی پاکس ( MonkeyPox virus) کے تین مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تازہ ترین کیس میں دبئی سے کراچی آنے والی ایک خاتون مسافر میں منکی پاکس کی علامات ظاہر ہوئیں۔
اس سے قبل سعودی عرب سے آنے والے دو مسافروں میں بھی منکی پاکس ( MonkeyPox virus) کی علامات پائی گئی تھیں۔ پہلا کیس سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے آنے والی پرواز میں تھا، جبکہ دوسرا کیس جدہ سے کراچی پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز سے تھا۔
اب ان تینوں مشتبہ مسافروں کو سندھ حکومت کے انفیکشن ڈیزز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں وہ ٹیسٹ رپورٹس آنے تک آئسولیشن وارڈ میں رہیں گے۔