اسلام آباد اور راولپنڈی میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر تمام تعلیمی ادارے کے(Educational institutions) بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے، اور اس کا اطلاق اسلام آباد کے تمام سرکاری و نجی اسکولز اور کالجز پر ہوگا۔
دوسری جانب، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بھی اعلان کیا ہے کہ راولپنڈی کے تمام تعلیمی ادارے (Educational institutions) کل بند رہیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کا مزید کہنا ہے کہ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا، اور اس کا اطلاق تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔