کیلا: فائدے صرف پھل تک محدود نہیں، اس کے چھلکوں کے بھی ہیں بے شمار فوائد
کیلا ایک ایسا پھل ہے جو بڑے اور بچے دونوں ہی کو پسند آتا ہے، لیکن اس کے کھانے کے بعد اکثر ہم اس کے چھلکے پھینک دیتے ہیں۔ آپ کو جان کر حیرت ہوگی کہ کیلے کے چھلکوں میں بھی کئی جادوئی فوائد چھپے ہیں جنہیں نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
کیلا ہمارے جسم کی صحت کے لیے بہت مفید ہے، کیونکہ اس میں وٹامن B6، B12، وٹامن C، آئرن، فائبر، میگنیشیم، پوٹاشیم، اور ایتھائلین موجود ہوتے ہیں، جو ہمارے تمام امراض کے ساتھ ساتھ جلد کی صحت کے لیے بھی ضروری ہیں۔
کیلے کے چھلکے بھی ہمارے حسن اور صحت کے کئی راز رکھتے ہیں، جو درج ذیل ہیں:
ایکنی کے علاج کے لیے: اگر چہرے پر ایکنی ہو جائے تو کیلے کے چھلکے کو اندر کی طرف سے چہرے پر رگڑیں، اس سے ایکنی میں کمی آئے گی۔
چہرے پر نشانات کے لیے: اگر چہرے پر داغ دھبے ہیں تو چھلکے کو چہرے پر رگڑنے سے یہ نشانات کم ہو جائیں گے۔
آنکھوں کے گرد کالے حلقے: کیلے کے چھلکے کو پیس کر ایلوویرا جیل میں ملا کر آنکھوں کے گرد لگائیں، اس سے چند دنوں میں فرق محسوس ہوگا۔
دانتوں کی پیلاہٹ کے لیے: دانتوں پر جمی پیلاہٹ دور کرنے کے لیے ہفتے میں 2 سے 3 بار چھلکے کو دانتوں پر پانچ سیکنڈ تک رگڑیں، پھر پانی سے دھو لیں، دانت چمک اُٹھیں گے۔
جھریوں کے علاج کے لیے: چہرے پر جھریاں کم کرنے کے لیے چھلکے کو رگڑیں، اس سے جھریاں کم ہو سکتی ہیں۔
خارش اور الرجی: کیلے کے چھلکے میں سٹرک ایسڈ اور جراثیم کش خصوصیات ہوتی ہیں، جو خارش اور الرجی کے متاثرہ حصے پر مسلنے سے آرام دلانے میں مددگار ہیں۔