ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ 6 ہزار 520 بچوں اور بچیوں کے اسکولوں (Schools ) سے باہر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزارت تعلیم کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تفصیلات کے مطابق:
5 سے 9 سال کے 1 کروڑ 7 لاکھ 74 ہزار 890 بچے اور بچیاں اسکول (Schools ) سے باہر ہیں۔ ان میں 49 لاکھ 72 ہزار 949 بچے اور 58 لاکھ 1 ہزار 941 بچیاں شامل ہیں۔
10 سے 12 سال کی عمر کے 49 لاکھ 35 ہزار 484 بچے اور بچیاں مڈل تعلیم سے محروم ہیں، جن میں 21 لاکھ 6 ہزار 672 بچے اور 28 لاکھ 28 ہزار 812 بچیاں شامل ہیں۔
ہائی اسکول کی تعلیم سے 45 لاکھ 45 ہزار 537 طلبہ و طالبات محروم ہیں، جن میں 23 لاکھ 6 ہزار 882 طلبہ اور 22 لاکھ 38 ہزار 655 طالبات ہیں۔
ہائر سیکنڈری کی تعلیم سے 59 لاکھ 50 ہزار 609 طلبہ و طالبات محروم ہیں، جن میں 29 لاکھ 92 ہزار 570 طلبہ اور 29 لاکھ 58 ہزار 49 طالبات شامل ہیں۔
یہ اعدادوشمار ملک کے تعلیمی نظام میں موجود مسائل اور چیلنجز کو اجاگر کرتے ہیں اور فوری توجہ کی ضرورت کو ظاہر کرتے ہیں۔