پنجاب: نویں اور گیارہویں جماعت کے نئے سلیبس (Syllabus) کے تحت کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری.
پنجاب میں تعلیمی نظام میں بڑی تبدیلیاں آ رہی ہیں، جس کے تحت نویں اور گیارہویں جماعت کے نئے سلیبس کے مطابق کتابیں چھاپنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ پنجاب کریکولرم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، آئندہ تعلیمی سال سے انگریزی، اردو، اسلامیات، کیمیا، طبیعیات، اور ریاضی کے سلیبس میں تبدیلی کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ، بائیولوجی اور کمپیوٹر سائنس کے سلیبس (Syllabus) بھی تبدیل کیے گئے ہیں۔ جماعت دہم کے طلباء کے لیے آئندہ سال سے نئے سلیبس کے تحت مطالعہ پاکستان شامل کیا جائے گا۔