پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں انگلش اسپوکن کلاسز کا آغاز کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز اب سرکاری اسکولوں کا باقاعدگی سے دورہ کریں گے۔ اسسٹنٹ کمشنرز اسکولوں میں انگلش اسپوکن کلاسز کے شیڈول کا جائزہ لیں گے اور بچوں کے ساتھ ان کلاسز میں بات چیت کریں گے۔
سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسپوکن انگلش کلاسز کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
ابتدائی مرحلے میں یہ کلاسز ہائی اسکولوں میں شروع کی جائیں گی۔ اسکولوں میں انگلش اسپوکن کلاسز کا آغاز اگلے ماہ اکتوبر سے متوقع ہے۔