پاکستان میں گدھوں ( Donkey ) کے گوشت اور کھال کی برآمدات کا معاملہ اب پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچ گیا ہے۔ آج، جمعرات کو، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت اس مسئلے پر تفصیلی جائزہ لے گی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس آج دوپہر دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس کے کمیٹی روم نمبر ایک میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرپرسن سینٹر انوشہ رحمان خان کریں گی، اور اس میں گدھوں ( Donkey ) کا گوشت اور کھال برآمد کرنے کے معاملے سے متعلقہ مسائل اور ممکنہ اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔