پاکستان تحریک انصاف کے ڈی چوک اسلام آباد میں جاری احتجاج کے سبب راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس (Traffic Police) نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری کے مطابق متعدد مرکزی سڑکیں اور چوراہے ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
ٹریفک پولیس (Traffic Police) نے بتایا ہے کہ فیض آباد، مری روڈ، فیض الاسلام، اسٹیڈیم روڈ اور ڈبل روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔ اسی طرح سکتھ روڈ چوک، چاندنی چوک، سی بلاک چوک، کھنہ پل، ساہی چوک، ناز سنیما، کوہاٹی بازار موڑ، لیاقت باغ، ڈی اے وی کالج چوک، مریر چوک، ایم ایچ چوک اور حیدر روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں۔
اس کے علاوہ ٹی چوک روات، مارگلہ ٹرن پیرودھائی، خیابان، کیریج فیکٹری، 26 نمبر چونگی، چیئرنگ کراس اور دھما سیداں بھی بند ہیں۔ تاہم کچہری چوک اور پرانا ایئرپورٹ روڈ کھلے ہیں، اور ساون پل کا ایک ٹریک بھی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔
چک بیلی موڑ، مندرہ، مسا کسوال، جی ٹی روڈ گجرخان، دولتالہ موڑ، اور جی ٹی روڈ چکوال بھی بند ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) بینش فاطمہ کا کہنا ہے کہ کورال چوک بند ہے، لیکن حالات کے مطابق اسے مومنٹ کے دوران کھولا جا سکتا ہے۔ شہریوں کو غیر ضروری سفر سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔