لاہور: نابینا افراد کے دھرنے پر پولیس کا لاٹھی چارج

لاہور میں بصارت سے محروم افراد ( Blind People) نے اپنے حقوق اور مطالبات کے حق میں چیئرنگ کراس پر دھرنا دیا جو نویں روز میں داخل ہو چکا ہے۔ مظاہرین وزیرِ اعلیٰ ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کر رہے تھے اور مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم کرنے سے انکار کر دیا۔

مظاہرین اور پولیس اہلکاروں کے درمیان شدید دھکم پیل ہوئی جس کے نتیجے میں نابینا مظاہرین ( Blind People) نے رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے مال روڈ پر الحمرا ہال کے سامنے پہنچ گئے۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں ایک نابینا شخص کا سر پھٹ گیا۔

نابینا مظاہرین نے اپنی سفید چھڑیوں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس پر جوابی حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ان کے مطالبات پورے ہونے تک وہ کسی صورت دھرنا ختم نہیں کریں گے۔

مزیدخبروں کے لیے ہماری ویب سائٹ ہم مارخور وزٹ کریں۔